اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان دولت وزیری نے جمعے کے دن کہا ہے کہ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے افغان فوجیوں کے جانی نقصان میں اضافے سے متعلق جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں وہ حقیقت پر مبنی نہیں ہیں- دولت وزیری کا مزید کہنا تھا کہ پینٹاگون کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال میں افغان فوجیوں کے جانی نقصان میں نو فیصد اضافہ ہوا ہے، حالانکہ افغان فوجیوں کی ہلاکتوں میں صرف تین فیصد اضافہ ہوا ہے- واضح رہے کہ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کی جاری کردہ رپورٹ میں اعلان کیا گیا ہے کہ افغان فوجیوں کے جانی نقصان میں ہونے والے اضافے کی اہم وجہ، افغانستان کے سیکورٹی اداروں کی کمزور منیجمنٹ اور اسلحے کا فقدان ہے-
........
/169